Home / جاگو بزنس / بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 64 پیسے اضافہ

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 64 پیسے اضافہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری کے لیے سابقہ واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکو) کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

بجلی کے شعبے کو 4 ارب 40 کروڑ روپے اضافی محصول وصول ہوگا۔

فروری میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے اس اضافے کی اجازت دی گئی۔

موجودہ بلنگ مہینے میں صارفین سے رقم وصول کی جائے گی۔

محصولات میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ہر ماہ 50 یونٹ کے تمام صارفین پر ہوگا۔

تاہم یہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ریگولیٹر نے 30 مارچ کو اس موضوع پر عوامی سماعت کی تھی جبکہ ڈسکو نے فروری میں زیادہ پیداواری لاگت کے حساب سے66 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس سے 4 ارب 50 کروڑ روپے آمدنی متوقع تھی۔

بعدازاں نیپرا نے ایف سی اے میں فی یونٹ تقریبا 64 پیسے کا اضافہ کیا اور اضافی چارج ایک ماہ تک لاگو رہے گا۔

ریگولیٹر نے فروری میں فی یونٹ 4.78 روپے فیول لاگت پر کام کیا تھا۔

ٹیرف میکانزم کے تحت ماہانہ بنیادوں پر صارفین کو توانائی کی لاگت میں تبدیلی کا معاملہ خود کار طریقے کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

بجلی کی خریداری کی قیمت (پی پی پی)، کیپیسٹی چارجز، آپریشن اور بحالی کے اخراجات، سسٹم چارجز کا استعمال اور اس میں شامل ہیں۔

ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کے اثرات وفاقی حکومت بیس ٹیرف میں شامل کرتی ہے۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *