Home / جاگو دنیا / سعودی عرب: پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

سعودی عرب: پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

ریاض: سعودی تیل کمپنی(آرامکو) نے گذشتہ ماہ کے مقابلے میں اپریل کیلئے پٹرول کے نرخ بڑھا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اپریل 2021 کے لیے ‘پٹرول 91’ کی فی لٹر قیمت 1 ریال 99 ہلالہ جبکہ ‘پٹرول 95’ کے لیے 2 ریال 13 ہلالہ مقرر کی گئی۔ نئے نرخ آج سے نافذ العمل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو نے ماہ اپریل کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا۔ تیل کمپنی نے ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں کی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ مارچ میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافے کے بعد 91 پیٹرول ایک ریال 90 ہلالہ جبکہ 95 پیٹرول کی قیمت 2 ریال 4 ہلالہ تھی۔

واضح رہے کہ مملکت میں پٹرول کے نرخ ہر ماہ کی 10 تاریخ کو تبدیل کیے جاتے ہیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *