Home / جاگو کھیل / محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے

محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے

سنچورین: 

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان سائیڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔ یہی نہیں پاکستان نے 204 رنز کا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور اس کے ساتھ بابراعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے  197 رنز بناکر بڑی شراکت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، وہ روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔ بابر نے کہا کہ ہم کارکردگی کا معیار اگلے میچ میں بھی برقرار رکھنے کیلیے پْرعزم ہیں۔

واضح رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *