Home / جاگو دنیا / افغانستان میں کار بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں کار بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

ہرات: 

افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *