Home / جاگو دنیا / ایران، جوہری تنصیب پرحملے کے ملزم کی شناخت

ایران، جوہری تنصیب پرحملے کے ملزم کی شناخت

تہران: 

ایرانی حکام نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملے میں ملوث مشکوک فرد کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے۔  

سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق 43 سالہ رضا کریمی مبینہ طور پر حال ہی میں ہونے والے نطنز جوہری تنصیب پر حملے میں ملوث ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب ایرانی حکام اپنی نیوکلیئر ڈیل کو عالمی طاقتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آسٹریلیا کے دارلحکومت میں مذاکرات کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق  رضا کریمی ملک سے فرار ہو گیا ہے ۔ جس کی گرفتاری اور وطن واپس کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا اسرائیل سے اس کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *