Home / جاگو کھیل / آخری ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف

آخری ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف

ہرارے: 

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہرارے میں کھیلے جارہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شرجیل خان نے کیا، دونوں اوپنرز نے صرف 35 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شرجیل خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 124 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 52 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

آخری اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کی جگہ شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرایا تھا۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *