Home / جاگو دنیا / سعودی عرب: پروازوں کی بکنگ میں زبردست اضافہ

سعودی عرب: پروازوں کی بکنگ میں زبردست اضافہ

ریاض: بکنگ پر جہاز فراہم کرنے والی نجی ہوا بازی کمپنی ‘ایکس او’ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پروازوں کی طلب میں ’زبردست اضافہ‘ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب میں طیاروں کی بکنگ میں اضافے سے 2020 کے مقابلے میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی ممبر شپ میں بھی 298 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’ایکس او‘ نے اُوبر بزنس ماڈل اپنے نجی جیٹ طیاروں کے لیے اپنا لیا ہے، جس سے ممبرز بوقتِ ضرورت نجی فلائٹس یا انفرادی نشستیں بُک کروا سکتے ہیں۔ کمپنی آمدنی کا زیادہ حصہ امریکا سے حاصل کرتی ہے اور مذکورہ ملک میں ہی ایکس او کی آپریشنز زیادہ ہیں۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی بین الاقوامی ممبرشپ میں بھی 167 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نجی ہوا بازی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پروازوں کی بکنگ میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپ اور افریقہ میں بھی اسی طرح کی صورت حال رہی۔

خیال رہے کہ سنہ 2006 میں شروع ہونے والی کمپنی ایکس او وسٹا گلوبل ہولڈنگ کا حصہ ہے۔ کوروناوائرس کے پیش نظر فضائی سروس معطل کی گئی تھی لیکن دوبارہ بحالی کی جاچکی ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *