Home / جاگو کھیل / ہرارے ٹیسٹ؛ 89 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ہرارے ٹیسٹ؛ 89 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ہرارے: 

پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ہرارے میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کے مضبوط بولنگ اٹیک کے باعث زمبابوے کو مشکلات کا سامنا ہے اور صرف 30 کے مجموعے پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے ملٹن اور رائے کے درمیان صرف 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ملٹن 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2 جب کہ شاہین شاہ اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک مقابلہ بھی ڈراکرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقا آگے نکل جائے گا۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *