Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی ظفر کے نعتیہ کلام کی تعریفیں

علی ظفر کے نعتیہ کلام کی تعریفیں

گلوکار علی ظفر نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

علی ظفر نے 4 مئی کو’بلغ العلى بكماله’ کے عنوان سے نعت کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا۔

علی ظفر کی جانب سے نعتیہ کلام کی ویڈیو جاری کرتے ہی، سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں نے گلوکار کی تعریفیں کیں۔

جاری کیے گئے نعتیہ کلام میں علی ظفر کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے صحن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کی جانب سے نعتیہ کلام جاری کیے جانے پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں لوگوں نے ان کے کلام کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر بھی کیا۔

‘بلغ العلى بكماله’ کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر تین لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جب کہ اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔

نئے نعتیہ کلام سے قبل بھی علی ظفر نے 2019 میں حمد و نعت جاری کی تھی، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

علی ظفر نے ماضی میں بھی رمضان المبارک میں حمد و نعت جاری کی تھی اور اس بار بھی انہوں نے نعتیہ کلام کو ماہ مبارک میں ریلیز کیا۔

علی ظفر کے علاوہ بھی دیگر کئی گلوکار وقتاً فوقتاً نعتیہ کلام، حمد و دعائیہ کلام سمیت صوفیانہ کلام بھی جاری کرتے رہے ہیں۔

علی ظفر کے علاوہ استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم جیسے بڑے گلوکار بھی وقتا بوقتا نعتیہ و حمدیہ کلام جاری کرتے رہے ہیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *