Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں‘

’اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں‘

بھارتی فلم انڈسٹری کو ان گنت سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

مادھوری ڈکشت نے انسٹاگرام پر شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کے ہمراہ ماضی کی یہ تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں۔

اداکارہ کی اس تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین سمیت بھارتی انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے دونوں کی تصویر پر تبصرے بھی کیے۔

خیال رہے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی شادی 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے ہیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *