Home / جاگو کھیل / بورڈکے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں کی تفصیلات ویب سائٹ پردیں، نجم سیٹھی

بورڈکے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں کی تفصیلات ویب سائٹ پردیں، نجم سیٹھی

لاہور: 

سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ سوال اٹھایا کہ بھاری تنخواہ پر ڈائریکٹر ایچ آر تقرر کرنے کی کیا ضرورت تھی،اس شعبے کے کوئی بڑے مسائل نہیں اور اس تنخواہ کا صرف 10فیصد  وصول کرنے والا منیجر 2 دہائیوں سے اچھا کام کررہا تھا۔

جواب میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کیا پی سی بی سی ای او، چیف فنانشل آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس اور جنرل منیجرز کی گذشتہ مینجمنٹ کے دور 2018اور اب دی جانے والی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات ویب سائیٹ پر جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ بورڈکی جانب سے صرف چیئرمین اور گورننگ بورڈ ارکان کے اخراجات کی تفصیلات ویب سائٹ پر دی جاتی ہیں، خاتون ڈائریکٹر ایچ آر سیرینا آغا کا تقرر چند روز قبل ہی کیا گیا ہے۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *