Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کاراز بتادیا۔

ووگ آسٹریلیا سے گفتگو کے دوران پریانکا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی اور دوسال قبل منعقد کی گئی پروقار شادی کی تقریبات سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری شادی کو صرف دو سال ہوئے ہیں لہٰذا میں ابھی آپ کو صرف اتنا بتاسکتی ہوں کہ میرے نزدیک خوشگوار ازدواجی زندگی کاراز گفتگو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرسکیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارسکیں اور حقیقت میں اس گفتگو سے لطف اٹھاسکیں۔

اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ میری شادی کی تقریب کا انتظام دو ماہ میں کیا گیا کیوں کہ ہم دونوں کے پاس سوچنے کے لیے وقت نہیں تھا۔

پریانکا نے دوران انٹرویو اپنی مصروفیات اور ترجیحات سے متعلق بھی گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ میں  اس وقت اپنی پسند کے کام کرنے میں مصروف ہیں اور دنیا کے ان ایک فیصد لوگوں میں شامل ہوں جو ہر صبح جاگتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیش نظر کام کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *