Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اشنیٰ شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

اشنیٰ شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

اداکار عمران عباس اور اشنیٰ شاہ اگرچہ متعدد مرتبہ ڈراموں میں دولہا اور دلہن کا کردار ادا کر چکے ہیں لیکن حال ہی میں وہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیوز دیکھیں۔

اشنیٰ شاہ اور عمران عباس نے 24 مئی کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اس بات پر ہنستے رہے کہ انہوں نے کب شادی کی؟

دراصل دونوں اداکاروں نے یوٹیوب چینلز پر فوٹو شاپ کی گئی تصاویر کے ذریعے ان کی شادی کا دعویٰ کیا گیا۔

دونوں اداکاروں کو جب اپنی جعلی تصاویر کی ویڈیو کا علم ہوا تو دونوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا کہ ان کی شادی کب ہوئی؟

اشنیٰ شاہ نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والے یوٹیوب چینل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عمران عباس کو مینشن کرتے ہوئے انہیں مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

اشنیٰ شاہ نے عمران عباس کو مبارک باد بھی دے ڈالی—اسکرین شاٹ
اشنیٰ شاہ نے عمران عباس کو مبارک باد بھی دے ڈالی—اسکرین شاٹ

اسی طرح عمران عباس نے بھی شادی کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو مینشن کیا اور ساتھ ہی یوٹیوبرز کو تجویز دی کہ وہ تصاویر کا فوٹو شاپ تو اچھے طریقے سے کرتے۔

عمران عباس نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتانا اور انسٹاگرام پر اپڈیٹ دینا بھول گئے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران عباس کی شادی کی افواہیں پھیلی ہوں، اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھی اداکار کی اداکارہ علیزے شاہ سے شادی کی افواہیں پھیلی تھیں۔

علیزے شاہ سے شادی کی خبریں پھیلنے کے بعد عمران عباس نے اس وقت بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ افواہیں پھیلانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

عمران عباس کی طرح ماضی میں اشنیٰ شاہ بھی اپنی شادی کے حوالے سے بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو وفادار، پر خلوص، ایماندار اور سچا ہو۔

عمران عباس نے یوٹیوبرز کو فوٹو شاپ اچھے طریقے سے استعمال کرنے کی تجویز دی—اسکرین شاٹ

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *