Home / جاگو بزنس / علاقائی برآمدات میں 1.8 فیصد کا معمولی اضافہ

علاقائی برآمدات میں 1.8 فیصد کا معمولی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی 9 علاقائی ممالک کے لیے برآمدات میں 1.818 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ان ممالک سے درآمدات میں تقریباً 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی عالمی برآمدات کا حجم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا جبکہ علاقائی ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کا حجم 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو عالمی برآمدات کا محض 15.26 فیصد ہے۔

دوسری جانب ان ممالک سے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 10 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 7 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں۔

جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران چین کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو علاقائی ممالک کے مقابلے میں 51.4 فیصد رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کے لیے پاکستان کی برآمدات 16.22 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 41 کروڑ ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کووڈ کے بعد کے عرصے میں برآمدات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

اس کے برعکس چین کی برآمد کا حجم 35 فیصد بڑھا جو 10 ارب 31 کروڑ ڈالر پر مشتمل رہا۔

افغانستان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 10 کے دوران 2.35 فیصد اضافہ ہوا جو 82 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 80 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے بعد افغانستان دوسرا بڑا پاکستان کے لیے برآمدی ملک ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بنگلہ دیش کے لیے پاکستانی برآمدات 17 فیصد، بھارت کے لیے 90.9 فیصد، سری لنکا کے لیے 18.5 فیصد کمی سے دوچار ہوئی۔

جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں 374.5 فیصد اضافہ ہوا۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *