Home / جاگو بزنس / تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 4 ہزار ارب ٹیکس جمع، وزیراعظم کی ایف بی آر کو شاباش

تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 4 ہزار ارب ٹیکس جمع، وزیراعظم کی ایف بی آر کو شاباش

 اسلام آباد: 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف ایک سال کےعرصے میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرلیا گیا ہے، یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک ایف بی آر نے 4 ہزار 143 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں، یہ سنگ میل حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کی بحالی کا عکاس ہے۔

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط

نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *