Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ڈیزائنر کے کہنے پر جیولری پہنی لیکن لوگوں نے کہا چائنہ کی حلیمہ ‘

’ڈیزائنر کے کہنے پر جیولری پہنی لیکن لوگوں نے کہا چائنہ کی حلیمہ ‘

میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے انہیں اگر  آنٹی کہا جائے تو برا نہیں لگتا لیکن جب کوئی گالی دے یا فضول بات کی جائے تو دکھ ہوتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ندا یاسر نے تنازعات سمیت مختلف موضوعات پر گفتکو  کی۔

دوران گفتگو میزبان کی جانب سے ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو کس طرح لیتی ہیں؟

جواب میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بیٹھے ہی اس لیے ہوتے ہیں کہ آیا کوئی ایسی تصویر آنے دو پھر دیکھو کس طرح شوبز شخصیت کی کھال کھینچتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہم سے خواہش کر رہے ہوتے ہیں کہ اسکرین پر ایک بار نام لے دیں یا پھر انھیں ہائے کہہ دیں۔

ندا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل میڈیا پر کہا جائے کہ آنٹی لگ رہی ہو، بڑی عمر کی یا پھر کوئی بھی بکواس تو وہ باتیں میں برداشت کر جاتی ہوں لیکن اگر کردار کے حوالے سے کوئی فضول بات کی جائے یا گالی دی جائے تو دکھ ہوتا ہے۔

دوران انٹرویو ندا یاسر نے حلیمہ سلطان کے اسٹائل سے متعلق ہونے والے تنازع پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن شو میں ترک ڈرامے  کی اداکارہ حلیمہ سلطان جیسا ڈریس اور جیولری ڈیزائنر کے کہنے پر پہنا تھا۔ ندا کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے بعد مجھے کہہ دیا گیا کہ’ چائنہ کی حلیمہ‘

خیال رہے کہ ندا یاسر کو  نجی ٹی وی شو کے دوران پہنے گئے لباس اور جیولری کی باعث تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *