Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر پرگھروالوں کا کیا رد عمل تھا، ماہرہ نے بتادیا

شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر پرگھروالوں کا کیا رد عمل تھا، ماہرہ نے بتادیا

 ممبئی: 

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ سے کیا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر پر اداکارہ کے گھر والوں کا ردعمل کیا تھا، انہوں نے خودہی بتا دیا ہے۔2016ء میں ایک فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں تاہم میری خواہش پوری ہونے جا رہی ہے

ماہرہ خان نے بتایا کہ جب میں ڈرامہ ’ہمسفر‘ کی پروموشن کے لیے ممبئی میں تھی تب مجھے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر کی گئی جس پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر جب گھر والوں کو اس حوالے سے بتایا تو پہلے وہ حیران رہ گئے اور بعد میں اسے جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں کو میری بات پر یقین نہیں آرہا تھا، میری والدہ تو یہ سن کر ہی رو پڑی تھیں کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کروں گی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بہت مشکل سے گھر والوں کو اس بات کا یقین دلایا، والدہ نے روتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تم نے بہت بڑا کام کیا ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔

فلم ’رئیس‘ 25 جنوری 2017ء کو ریلیز ہوئی۔ فلم کا گانا ’ظالما‘ کافی ہٹ ہوا۔ یوٹیوب پر اس گانے کو 27 کروڑ سے زائد مرتبہ سن گیا اور اس پر ہزاروں کمنٹس آئے۔ فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *