Home / جاگو کھیل / فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

 لاہور: 

 پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی۔فنانشل ماڈل سمیت بعض معاملات پر پی سی بی اور فرنچائزز میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کا مستقبل خدشات سے دوچار تھا، بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ تمام فرنچائزز نے گذشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے اس اجلاس میں پی ایس ایل 5 اور 6 کیلیے کوویڈ 19 ریلیف دینے،ساتویں سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو کے شیئر میں اضافہ، ڈالر کا ایک فکسڈ ریٹ مقرر کرنے کی پیشکش کردی تھی، اس پر فرنچائز مالکان کی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا، بالآخر تعطل کی یہ صورتحال ختم ہوگئی اور اب ٹیموں اور بورڈکی رفاقت ایک دوسرے کی معاونت کے ساتھ چلتی رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ان حل طلب معاملات کی وجہ سے پاکستان کے اس برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، خوشی ہے کہ یہ تمام مسائل بالآخر حل ہوچکے ہیں، یہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

فرنچائز مالکان نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہاکہ پی ایس ایل ہم سب کے دل کے بہت قریب ہے، 2016 میں پہلے ایڈیشن سے اب تک ہم نے اسے اس مقام تک پہنچانے کے لیے بہت محنت کی، پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہم پی ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کیلیے پْرعزم ہیں، ایک ایسا ایونٹ جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *