Home / جاگو دنیا / اومیکرون، ہالینڈ میں کل سے سخت لاک ڈاؤن کا نفاز ، اومیکرون کے بعد لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

اومیکرون، ہالینڈ میں کل سے سخت لاک ڈاؤن کا نفاز ، اومیکرون کے بعد لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

ہالینڈ دنیا میں اومیکرون کی لہر کے بعد لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔

حکومت نے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور کرسمس بھی اسی لاک ڈاؤن میں گزرے گا۔ لاک ڈاؤن ملک بھر میں 14 جنوری تک نافذ العمل ہو گا۔

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری کاروبار ، ہوٹلز ، بار، ہئیر ڈریسرز اور عوامی مقامات کو جنوری کے وسط تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

گھروں میں دو مہمانوں کو بلانے کی اجازت ہو گی ، جبکہ کرسمس کے دوران چار مہمانوں کو گھر بلایا جا سکے گا۔

ہالیند کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

ہالینڈ نے یہ فیصلہ یورپ میں اومیکرون کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق کل اتوار سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اطلاق ہو گا اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں آج بہت اداس ہوں اور دیکھنے والے لوگ بھی ایسا ہی محسوس کریں گے، میں بس ایک جملے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہالینڈ کل سے دوبارہ لاک ڈاؤن میں چلا جائے گا۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *