Home / جاگو دنیا / امریکی چڑیا گھر میں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا

امریکی چڑیا گھر میں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا

 واشنگٹن: 

امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھرمیں چیتے نے ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فلوریڈا کے چڑیا گھرمیں ملازم کا ہاتھ چبانے والے چیتے کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھرمیں صفائی کرنے والے ملازم نے چیتے کے پنجرے میں ہاتھ ڈالا تو چیتے نے ملازم کا ہاتھ دبوچ لیا اورجسم سے الگ کردیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرچیتے کو ہلاک کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملازم کو پنجروں کی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی اوربظاہروہ چیتے کو کچھ کھلانے کے لئے پنجرے کی طرف گیا تھا۔ شدید زخمی ملازم اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *