Home / جاگو کھیل / پونٹنگ اور ہیڈن نے لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دے دیا

پونٹنگ اور ہیڈن نے لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دے دیا

میلبورن: 

رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے جسٹن لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک  قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے جسٹن لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک  قرار دے دیا، دونوں نے اس معاملے کو درست انداز میں نہ سنبھالنے پر بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہیڈن کے تو لینگر کے ساتھ ایسے سلوک پر آنسو نکل آئے۔

پونٹنگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آسٹریلین کرکٹ کیلیے ایک بہت ہی افسوسناک دن ہے، اس سے قبل بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا معاملے بھی درست انداز میں نہیں نمٹایا۔

ہیڈن نے پیٹ کمنز کو عوامی سطح پر لینگر کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *