Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ امر خان کا بھارتی گانے پر ڈانس؛ ویڈیو وائرل

اداکارہ امر خان کا بھارتی گانے پر ڈانس؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ امر خان کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں امر خان بارش انجوائے کرتے ہوئے بھارتی گانا ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل امر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو غیر مناسب لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وائرل تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ امر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری  پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کو ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں انہیں بھارتی گانا ٹپ ٹپ برسا پانی  پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ امر خان اکثر نامور ڈیزائنرز اور برانڈز کے لئے مختلف فوٹو شوٹس کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *