Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میگھن مارکل کے مداح ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر خوش

میگھن مارکل کے مداح ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر خوش

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے مداح بھی ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا۔

میگھن مارکل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات ایک دوسرے کے بارے میں کچھ خاص اچھے نہیں تھے بلکہ ماضی میں یہ دونوں کئی بار ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دے چکے ہیں۔

یار رہے کہ 2019ء میں شائع ہونے والے اوول آفس کے انٹرویو میں جب رپورٹر ٹام نیوٹن ڈن نے ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ’میگھن مارکل کی رائے آپ کی الیکشن مہم کے دوران آپ کے بارے میں اچھی نہیں تھی اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ منتخب ہوئے تو وہ کینیڈا منتقل ہوجائیں گی‘۔

 رپورٹ کے مطابق، یہ بات سن کر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے بارے میں کہا تھا کہ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کی اس قسم کی گھٹیا ذہنیت ہے‘۔

واضح رہے کہ 76سالہ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں خود کر چل کر گئے جہاں ان پر باقاعدہ طور پر 34 فوجداری الزامات عائد کئے گئے جن میں پورن اسٹار کو خاموش رہنے کیلئے خفیہ ادائیگی بھی شامل ہے، ان کے فنگر پرٹنس بھی لئے گئے اور مبینہ طور پر تصویر بھی کھینچی گئی تاہم انہیں ہتھکڑی نہیں پہنائی گئی۔

سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ،استغاثہ نے بتایا کہ سابق صدر نےسازش کے تحت 2016کے انتخابات کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا، عدالت میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ خاموش رہے۔

سابق صدر 8 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ میں عدالتی کمپلیکس پہنچے جہاں انہیں پولیس نے باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔

استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ پراپنے وکیل کوہن کے ذریعے سے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینئلز کے علاوہ ایک اور خاتون اور ایک ڈور مین کو رقوم کی ادائیگیوں کے الزامات بھی عائد کئے۔

مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون براگ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کیخلاف کیس میں اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے 34 جھوٹے بیانات شامل ہیں۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *