Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خادم حسین کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد

خادم حسین کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق رہنما خادم حسین کی سیاسی و مذہبی زندگی پرمبنی دستاویزی فلم ’دی ملزم: ڈیمنڈ یا ڈیوٹیڈ؟‘ کو بین الاقوامی اعزاز کے لئے نامزد کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی ملزم: ڈیمنڈ یا ڈیوٹیڈ؟‘ کو ایمی ایوارڈز میں ’غیر معمولی میرٹ برائے دستاویزی فلم سازی‘ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن اکیڈمی آنر یافتہ اور 3 بار ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والے محمد نقوی نے اس دستاویزی فلم میں خادم حسین کی سیاسی و مذہبی زندگی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد نقوی کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق 75ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنا ایک غیرمعمولی اعزاز ہے، جو فکر انگیز مواد کی تخلیق کاری کی اہمیت پر زور دیتا ہے جس سے معیشت میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔

ایمی ایوارڈز میں ’غیر معمولی میرٹ برائے دستاویزی فلم سازی‘ کے لئے نامزدگی اس فلم کی عمدہ سنیماٹوگرافی اور متعلقہ سماجی تبصرے کے مضبوط امتزاج کو اجاگر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد نقوی کے ساتھ سید مشرف شاہ اور محسن عباس نے بطور شریک پروڈیوسر اور مدیحہ سید، محمد سہیل رانا اور رابعہ ارشد نے بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر اس فلم میں کام کیا۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *