Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ: سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ شروع ہونے کے بعد پاکستان کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا، فاسٹ بولر حسن علی نے اننگ کے دوسرے اوور میں 5 رنز پر سری لنکن بیٹر کوسال پریرا کو وکٹ کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد سری لنکن بیٹرز نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 107 رنز پر پہنچایا جس کے بعد 17.2 اوورز میں پتھم نسانکا 51 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے تیسری وکٹ حسن علی نے 28.5 اوور میں 218 رنز پر حاصل کی۔

جارحانہ انداز میں کھیلنے والے کوسال مینڈس کو حسن علی نے 122 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

حسن علی نے اپنے اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے چرتھ اسالنکا کو ایک رن پر کیچ آؤٹ کرایا۔

اس سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

گزشتہ میچ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *