Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گا، رنبیر کپور

‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گا، رنبیر کپور

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں “زوم” کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ “اینیمل” کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنا سارا وقت اپنی بیٹی اور اہلیہ کو دیں گے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے کام میں مصروف رہے اور بیٹی کو وقت نہیں دے سکے لہٰذا اب اُنہوں نے 6 ماہ کے لیے اداکاری کی دُنیا سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ 6 ماہ تک گھر پر ہی رہیں گے۔

اداکار نے اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بڑی ہورہی ہے، اب سب کو پہنچانتی ہے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں مناسب وقت پر کام سے چھٹیاں مل گئی ہیں، یہ بیٹی کے ساتھ رہنے کا بہترین وقت ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *