Home / جاگو کھیل / دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، نئے نام شامل

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، نئے نام شامل

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صائم ایوب، خرم شہزاد، فہیم اشرف اور میر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ محمد ہریرا کو بنا کھلائے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔  

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے لیکن ابھی اسکواڈ میں جگہ نہیں۔ ٹاپ آرڈر میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، ہم نے حارث کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کریں گے جبکہ محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ حسن علی کی کاؤنٹی سیزن میں اچھی پرفارمنس رہی ہے ، تجربہ بھی ہے۔ حسن علی جیسا کھلاڑی ہے وہ آسٹریلیا میں پرفامنس دے گا۔

قومی اسکواڈ میں شان مسعود، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق شامل ہیں۔

خرم شہزاد، سرفراز احمد، سعود شکیل، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کو جوائن کریں گے۔

اسی طرح نعمان علی، کاشف علی، ارشد اقبال بھی کیمپ جوائن کریں گے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *