Home / جاگو کھیل / عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ اور عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے اور دونوں کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے۔

عمر گل رواں برس افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس حوالے سے عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

سعید اجمل نے کہا ہے کہ موقع فراہم کرنے پر ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *