Home / تازہ ترین خبر / ‎سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر بابر خان غوری کی والدہ محترمہ انوار جہاں کو ہیوسٹن میں سپرد خاک کردیا گیا

‎سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر بابر خان غوری کی والدہ محترمہ انوار جہاں کو ہیوسٹن میں سپرد خاک کردیا گیا

‎ہیوسٹن ( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر بابر خان غوری کی والدہ محترمہ انوار جہاں بیگم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ہیوسٹن کی مسجد حمزہ میں ادا کردی گئی
‎نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی عمائدین شہر سمیت پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے عیدیداران سمیت پاکستانی امریکنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بابر غوری سے انہوں نے تعزیت کا اظہار کیا
‎سابق سنیٹر بابر غوری کی مرحومہ والدہ کی عمر 82 برس تھی اور وہ تین ماہ قبل ہی پاکستان سے امریکی شہر ہیوسٹن میں مستقل سکونت کیلے آئی تھیں
‎سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ مرحومہ نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے ۔مرحومہُ کی میت نماز جنازہ کے بعد حمزہ مسجد سے مقامی قبرستان لے جائی گئی جہاں انہیں عزیز و اقارب اور سینکٹروں سوگ واروں کی موجودگی میں آہنوں اور سسکیوں کے ساتھ
‎سپرد خاک کردیا گیا

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *