Home / جاگو کھیل / وہاب ریاض نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان کل کریں گے

وہاب ریاض نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان کل کریں گے

قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے  کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ٹیم کو حتمی شکل کل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس قومی ٹیم میں عباس آفریدی کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شان مسعود، افتخار احمد، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ میں محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، زمان خان ،حارث رؤف کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان انجری جبکہ احسان اللّٰہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، فہیم اشرف کی شمولیت کا بھی امکان نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *