Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سنجے نے اپنی اور بھائی انیل کپور کی گھٹتی عمر کا راز بتادیا

سنجے نے اپنی اور بھائی انیل کپور کی گھٹتی عمر کا راز بتادیا

گھٹتی عمر سے متعلق سوال پر سنجے کپور نے اپنی اور بھائی انیل کپور کے کم عمر دکھائی دینے کے حوالے سے راز کھول دیا۔ 

جب بھی آپ انیل کپور کو دیکھیں تو وہ کبھی بھی آپکو اپنے خوبصورت لُک کے حوالے سے مایوس نہیں کریں گے۔

انیل کپور تین بچوں کے باپ ہونے کے ساتھ ساتھ نانا بھی بن گئے ہیں لیکن وہ آج بھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جیسے وہ اپنی جوانی میں دکھائی دیتے تھے۔

انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی ان ہی کے نقش قدم پر چلے پڑے ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی گھٹتی عمر سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب دیا۔

اپنی فلم ’میری کرسمس‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر سنجے کپور نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انیل اور میں کچھ نہیں کھاتے، بونی سب کچھ کھا جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ساز بونی کپور سپر اسٹار اداکار انیل کپور اور سنجے کپور کے بڑے بھائی ہیں۔

فلم میری کرسمس میں کترینہ کیف، وجے سیتھوپتھی اور سنجے کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *