Home / جاگو بزنس / سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 275 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 528 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 50 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *