Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹیلر سوئفٹ سے کیا بات کر رہی تھی؟ سیلینا گومز نے خود ہی بتادیا

ٹیلر سوئفٹ سے کیا بات کر رہی تھی؟ سیلینا گومز نے خود ہی بتادیا

امریکی اداکارہ سلینا گومز نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے کی گئی گفتگو کے بارے میں خود ہی بتا کر تمام گردش کرنے والی افواہوں کو ختم کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والی تقریب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں سلینا گومز کو ٹیلر سوئفٹ سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس تصویر کے سامنے آتے ہی اس میں کی جانے والی گفتگو سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب ان قیاس آرائیوں کا سلینا گومز نے خود ہی جواب دے کر اس معاملے کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ٹیلر سوئفٹ سے اپنے دو دوستوں کے بارے میں بات کر رہی تھی جس کا کسی دوسرے لوگوں سے تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ سلینا گومز کو گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا تاہم وہ ایوارڈ نہ جیت سکیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *