Home / جاگو بزنس / کراچی میں 10 ہزار ایکڑ پر صنعتی زون بنانے کا فیصلہ، 20 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کی امید

کراچی میں 10 ہزار ایکڑ پر صنعتی زون بنانے کا فیصلہ، 20 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کی امید

وفاقی حکومت نے کراچی میں 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل وسیع صنعتی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں چین کی اندسٹری کو شفٹ کیا جائے گا جب کہ منصوبے سے بیس لاکھ لوگوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں ملکی ایکسپورٹ کو سو ارب ڈالر تک لینے جانے کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے تین ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام سے درخواستیں کر رہا ہے جب کہ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانیوں نے تو وہاں 10 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی ہے۔

انہوں نے ملک چلانے کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار اور پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *