Home / جاگو کھیل / افغان کرکٹر راشد خان لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے

افغان کرکٹر راشد خان لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے

افغانستان کرکٹ ٹیم  کے راشد خان غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جنہوں نے اپنا آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

راشد خان کی انجری سے متعلق  افغان ٹیم کےکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا تھا کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا  ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جارہا ہے، وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ100 فیصد فٹ ہوں گے۔

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ راشد خان کی سرجری ہوئی ہے اور واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں، وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کررہے ہیں ، ان کے ابھی مزید چیک اپ ہونا ہیں جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم سرجری کے باعث وہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *