Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خلیجی ملکوں کا ریتک و دیپیکا کی فلم کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

خلیجی ملکوں کا ریتک و دیپیکا کی فلم کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کی فلم فائٹر کو متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر تمام خلیجی ملکوں نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

فلم فائٹر کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی ہے اور اسے جمعرات  25 جنوری کو تھیٹرز پر ریلیز کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ یو اے ای کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں کے سنسر بورڈز نے اسے کلیئر نہیں کیا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مذکورہ بالا تینوں اسٹارز کے علاوہ اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور دیگر بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فائٹر ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی بڑی اسکرین پر اکٹھے پہلی فلم ہے۔

گو کہ فلم کی ایڈوانس بکنگ اچھی خاصی ہوئی ہے لیکن امکان ہے کہ اس میں تیزی جمعہ کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے آئے گی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *