Home / جاگو کھیل / مینجمنٹ کے دوستانہ رویے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں، عبید شاہ

مینجمنٹ کے دوستانہ رویے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں، عبید شاہ

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر عبید شاہ کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کے دوستانہ رویےکی وجہ سے لڑکےاچھا پرفارم کررہے ہیں۔

عبید شاہ  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی کنڈیشن مختلف تھیں، وکٹیں حاصل کرنے سے سپورٹ ملی۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے اچھی بولنگ کرنے کی خوشی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کے ساتھ فرینڈلی ماحول بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن بھی اچھا بنا ہوا ہے، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

عبید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا ہے، کوشش کریں گے فنش بھی اچھا کریں۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *