Home / جاگو دنیا / ہیوسٹن کے چرچ میں خاتون کی فائرنگ سے متعدد زخمی

ہیوسٹن کے چرچ میں خاتون کی فائرنگ سے متعدد زخمی

ہیوسٹن کے ایک چرچ میں خاتون نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث 2افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی خاتون کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اس کے پاس بم موجود ہے، تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما اور ان کی سوتیلی بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے 67 سالہ رہنما اور ان کی سوتیلی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اُس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔

علی الصبح 6 بجے جب پڑوسی نے مقتولین کے گھر کا مرکزی دروازہ کھلا دیکھا تو وہ اندر گیا جہاں لاشیں موجود تھیں۔ اس نے فوری پولیس کو طلب کیا۔

مقتول کی شناخت یوگیش چند اگروال کے نام سے ہوئی جو آر ایس ایس کے ضلعی صدر تھے۔ انہوں نے 27 سالہ مقتولہ شریتی کو گود لیا تھا۔

جس کمرے میں مقتولین سو رہے تھے وہاں ہرطرف خون کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران باپ بیٹی نے مزاحمت کی جس پر دونوں کو قتل کیا گیا۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *