Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بگ باس 14 کی جوڑی: پاویترا پونیا اور اعجاز خان نے راہیں جدا کرلیں

بگ باس 14 کی جوڑی: پاویترا پونیا اور اعجاز خان نے راہیں جدا کرلیں

بگ باس 14 کی معروف فنکار جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پاویترا پونیا نے اپنے منگیتر اعجاز خان سے تمام تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کی ایک میعاد ہوتی ہے، کچھ بھی مستقل بنیاد پر نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ رشتوں کی بھی شیلف لائف ہوسکتی ہے اور ہمارا رشتہ بھی یہیں تک تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث اعجاز اور میں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کی تھی۔

انہوں نے منگیتر و اداکار اعجاز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ان کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں اور ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔

دوسری جانب اعجاز خان نے بھی اس خبر پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاویترا کو وہ محبت اور کامیابی ملے گی جس کی وہ حقدار ہیں، وہ ہمیشہ میری دعاؤں میں رہیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل علیحدگی کے باوجود بھی دونوں ایک ساتھ ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ تاہم اب گزشتہ ماہ اعجاز نے اپارٹمنٹ چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 14 کی یہ فنکار جوڑی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *