Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رکول پریت، جیکی بھاگنانی کا شادی کی تقریب کو ماحول دوست بنانے کا فیصلہ

رکول پریت، جیکی بھاگنانی کا شادی کی تقریب کو ماحول دوست بنانے کا فیصلہ

دہلی کے سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھاگنانی نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ہونے والی شادی کی یہ تقریب تین روز جاری رہے گی جس میں فلمی دنیا اور شو بز کے سیلیبریٹیز کی شرکت متوقع ہے۔

رکول پریت سنگھ اور جیکی بھاگنانی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی اس تقریب کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اور خصوصی اقدامات کرینگے، مثلاً تمام مہمانوں کو بذریعہ ای انویٹیشن مدعو کیا گیا ہے۔

جبکہ تقریب میں کوئی پٹاخے یا دھماکے نہیں کیے جائیں گے جبکہ تقریب میں کاربن فوٹ پرنٹ کی پیمائش کرکے اسی حساب سے شجر کاری کی جائے گی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *