Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بادشاہ کا ہانیہ عامر کو سالگرہ پر اہم مشورہ

بادشاہ کا ہانیہ عامر کو سالگرہ پر اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے دوست، بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

بادشاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دبئی میں ہانیہ عامر کے ساتھ لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ جنم دن مبارک ہو ہانیہ عامر‘۔

بادشاہ نے مزید لکھا کہ کو کبھی بھی اپنی ہمت اور حوصلے کو کم مت ہونے دینا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ہانیہ عامر نے بادشاہ کی انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار بادشاہ اکثر ہی ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ، گزشتہ سال ان دونوں کی دبئی میں ملاقات بھی ہوئی اور دونوں نے ایک ساتھ شاپنگ، ہنسی مذاق اور ذائقے دار کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ہانیہ عامر نے  دبئی میں بادشاہ سے ہونے والی اس ملاقات کے دوران بنائی کئی ویڈیوز اور تصاویر جب انسٹاگرام پر شیئر کیں تو ان دنوں کےایک دوسرے کو  ڈیٹ کرنے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *