Home / جاگو دنیا / دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

بھارت کے شہر دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث،11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ بنانے کی فیکٹری میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *