Home / جاگو کھیل / کوشش کے بغیر زندگی میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی: ثانیہ مرزا

کوشش کے بغیر زندگی میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی: ثانیہ مرزا

بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے حالیہ پوسٹ کے ذریعے عزم و حوصلہ بلند رکھنے اور مشکل حالات کے باوجود زندگی میں آگے بڑھتے رہنے پر زور دے دیا۔

سابق ٹینس اسٹار اپنے چاہنے والوں بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو زندگی کی مشکلات میں بھی ہمت بلند رکھنے اور زندگی میں کبھی ہار نہ ماننے کی تلقین کرتی نظر آتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کلکتہ سے نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں انہیں خوبصورت سی گرین و گہری نیلی انارکلی فراک میں دیکھا جاسکاتا ہے جس میں ثانیہ مرزا جاذب نظر آرہی ہیں۔

ان کے گلے میں موجود گلوبند بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جو کہ ان کے جوڑے سے کافی میچ کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں انگریزی کی مشہور  کہاوت لکھی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ زندگی میں اس وقت تک کچھ حاصل نہیں کرسکتے جب تک آپ اس کے لیے پُرعزم نہ ہوں یا اس کے لیے کوشش نہ کریں۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *