Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سارہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کرتی اور کھیلتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو حجاب پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سارہ کی بیٹی کو جائے نماز کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ بیٹی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک طرح سے جائے نماز پر کھڑی ہوں، ساتھ ہی اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی نماز ادا کریں گی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی لمبی اور اچھی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سارہ خان کے ہاں اکتوبر 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’عالیانہ فلک‘ رکھا تھا۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *