Home / جاگو کھیل / ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں اچھا کریں، بابر اعظم

ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں اچھا کریں، بابر اعظم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں اچھا کریں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسپنر کو مس کیا، پہلے 6 اوورز اچھے نہیں کیے۔ ڈیتھ اوورز میں ہمیں اس سے بہتر کرنا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے سے میں تھوڑا سلو ہوا صورتحال کے مطابق چلنا پڑتا ہے، آغاز ہم نے اچھا کیا تھا رن ریٹ کے مطابق تھے۔

نوجوان بولر محمد ذیشان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذیشان جتنا کھیلیں گے بہتر ہوں گے۔

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ فریش پچ تھی اور موسم بھی ایسا تھا کہ پہلے بولنگ کرنا بنتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسن رائے اور سعود شکیل کو کریڈٹ دینا چاہیے، بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کروادیے۔

انکا کہنا تھا کہ بولنگ کو میچور کیا ہے، جتنی چاہے اچھی بولنگ ہو پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کو صورتحال کے مطابق بھیجا لیکن رنز کچھ زیادہ تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں فینز کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں پریکٹس کرتا رہتا ہوں، ہمیشہ پازیٹو رہ کر آگے بڑھتا ہوں۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *