Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیریئر کی ابتداء میں مسلسل فلموں میں کام صرف کرایہ دینے کیلئے کیا: شرمیلا ٹیگور کا انکشاف

کیریئر کی ابتداء میں مسلسل فلموں میں کام صرف کرایہ دینے کیلئے کیا: شرمیلا ٹیگور کا انکشاف

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں فلموں میں مسلسل کام صرف گھر کا کرایہ دینے کے لیے کیا تھا۔

شرمیلا ٹیگور نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کی ابتداء میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابتداء میں فلموں میں مسلسل کام کبھی صرف اس لیے کیا کہ گھر کا کرایہ ادا کرسکوں اور کبھی اس لیے کہ میرے ساتھی اداکار کو لگتا تھا کہ اگر میں ان کی فلم کا حصّہ بنوں گی تو یہ ان کے کیریئر کے لیے اچھا ہوگا۔

اُنہوں نے سابق بھارتی کرکٹر منصور علی خان سے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میری شادی کے بارے میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ اگر میں شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہی تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ شادی اور میرا فلمی کیریئر آپس میں مطابقت نہیں رکھتے لیکن میری زندگی میں شادی اور ایک کامیاب فلمی کیرئیر کے امتزاج کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی کی شادی 27 دسمبر 1968ء کو اسلامی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔

اس جوڑی کو ابتداء میں مذہب مختلف ہونے کی وجہ سے کچھ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن دونوں کی محبت غالب رہی اور یہ شادی خوشگوار اور کامیاب رہی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *