Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عالیہ بھٹ بیٹی ’راہا‘ کو ای میلز کیوں بھیجتی ہیں؟

عالیہ بھٹ بیٹی ’راہا‘ کو ای میلز کیوں بھیجتی ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی ’راہا‘ کو ای میلز بھیجتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میں شوٹنگ پر ہوتی ہوں تو اپنی بیٹی کا خیال رکھنے کے لیے مجھے’آیا ‘کی مدد لینی پڑتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنانے کے لیےجب سے وہ پیدا ہوئی ہے تب سے ہی اسے ای میلز بھیجتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے راہا کی ایک ای میل آئی ڈی بنائی ہے جس پر میں اسے ای میلز بھیجتی ہوں۔

اُنہوں نے حالیہ ای میل میں راہا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’میں آپ کو یہ نہیں بتاؤں گی کہ آپ کو اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے بلکہ میں بطور ماں صرف آپ کی اپنی شخصیت کو نکھرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں بس میری صرف یہ خواہش ہے کہ آپ اپنی زندگی میں جو بھی کرنا چاہیں محنت سے کریں، آپ کو اپنے رشتوں اور کیریئر میں توازن رکھنا آتا ہو۔

عالیہ بھٹ نے ای میل میں بیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے لکھا کہ چاہے آپ کا دن کتنا بھی مشکل کیوں نہ گزرا ہو آپ کو سب کے ساتھ نرمی سے پیش آنا ہے کیونکہ ہمیں یہ نہیں پتہ ہوتا کہ سامنے والا کیسے حالات سے گزر رہا اس لیے انسان کو سب کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل 2022ء میں شادی کی تھی اور نومبر 2022ء میں ان کے گھر بیٹی’راہا کپور‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *