Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیروز خان نے بہن کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی لڑکی کو پھنسا لیا، کمال آر خان

فیروز خان نے بہن کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی لڑکی کو پھنسا لیا، کمال آر خان

متنازع معروف بھارتی فلم تنقید نگار اور لکھاری کمال آر خان کا کہنا ہے کہ فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کا بھارتیوں سے بدلہ لینے کے لیے بولی وڈ اداکارہ گتھیکا تیواری کو پیار کے جال میں پھنسا لیا۔

کمال آر خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری سمیت دیگر معاملات پر غلط اور بے بنیاد دعوے کرتے دکھائی دیے۔

کمال خان نے دعویٰ کیا کہ گتھیکا تیواری بھارتی فلم میں کام کرنے لندن گئی تھیں، جہاں ان کے ساتھ فلم میں فیروز خان بھی کام کر رہے ہیں، وہاں بھارتی ہندو لڑکی کا پیار پاکستانی مسلمان اداکار فیروز خان سے ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ پاکستانی اداکار کے پیار میں اندھی ہوچکی ہیں اور وہ اسلام بھی قبول کرنے کو تیار ہیں بلکہ وہ مسلمان ہو چکی ہیں، تبھی تو انہوں نے برقع کرنا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گتھیکا تیواری اتنی اندھی ہوچکی ہیں کہ وہ فیروز خان سے شادی تک کرنا چاہتی ہیں، ان کی خاطر پاکستان منتقل ہونا چاہتی ہیں جو کہ بہت بڑی غلطی ہوگی اور وہ خود کو ایک طرح سے جہنم میں لے جا رہی ہیں۔

متنازع بھارتی مبصر نے فیروز خان سے متعلق وضاحت کی کہ وہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ چوں کہ بھارتی فلم میں حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ بہت سارے بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، اس لیے اب ان کا بھائی بھارتیوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے اور انہوں نے اسی وجہ سے بھارتی اداکارہ کو پھنسا لیا۔ انہوں نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ فیروز خان ماضی میں بھارتی فلم موم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کے بوائے فرینڈ بھی رہ چکے ہیں اور اداکارہ ان پر تشدد کے الزام بھی لگا چکی ہیں۔

اسی طرح کمال خان کہتے ہیں کہ فیروز خان نے ایک خاتون سے شادی کی جو چار سال تک چلی، پھر ان کے درمیان طلاق ہوگئی اور خاتون نے اداکار پر تشدد کے الزامات لگائے۔

کمال خان کہتے ہیں کہ لیکن بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نہ جانے کیوں فیروز خان کا تشدد بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں، انہیں بھارت میں کوئی لڑکا نہیں ملا کہ انہوں نے پاکستانی لڑکے سے پیار کیا۔

اس سے قبل کمال خان نے مبینہ طور پر ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے درمیان تعلقات کی خبروں پر بھی ویڈیو جاری کی تھی اور ہانیہ عامر کو تجویز دی تھی کہ وہ بھارتی گلوکار کے بجائے ان سے بہتر کوئی اچھا پاکستانی لڑکا تلاش کرکے ان سے پیار کرلیں۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *