Home / جاگو دنیا / بھارت: اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

بھارت: اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

دہلی میں وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا۔ 

عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کہا ہے کہ کل دہلی کے رام لیلا میدان میں کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

گوپال رائے کا کہنا ہے کہ الزامات کی بنیاد پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، احتجاج میں راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور فاروق عبداللّٰہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایجنسیاں نشانہ بنا رہی ہیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *