Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انیل کپور چھوٹا بھائی ہے، بے ضرر جملے پر اسے وضاحت پیش کروں گا، بونی کپور

انیل کپور چھوٹا بھائی ہے، بے ضرر جملے پر اسے وضاحت پیش کروں گا، بونی کپور

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و فلمساز بونی کپور نے اپنے چھوٹے بھائی انیل کپور کو فلم ’نو اینٹری‘ کے سیکوئل میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بونی کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انیل کے فلم نہ کرنے کے بارے میں ان کی پہلے کی گئی گفتگو جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جو انیل تک پہنچی، وہ ناراض ہے اور مجھ سے صحیح طور پر بات بھی نہیں کر رہا ہے، اس پر میں انیل سے بات کر کے وضاحت پیش کروں گا۔

ارجن کپور کو اداکار بنانے میں سلمان خان کا اہم کردار ہے، بونی کپور

بونی کپور نے کہا کہ مجھے اس وقت سخت صدمہ پہنچا اور حیرانی ہوئی جب پریس نے میرے ایک بے ضرر جملے کو جس میں، میں نے کہا کہ انیل مجھ سے سخت ناراض ہوگا جو کہ مذاق تھا اور ایسے معمولی معاملے کو ایک مسئلہ بنایا۔

انھوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ میری مجوزہ فلم میں نہ تو انیل ہے اور نہ سلمان خان۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں بہت مصروف اداکار ہیں۔

بجائے اسکے کہ میں سیکوئل میں انکو شامل کرنے کا سوچتا میں نے فیصلہ کیا کہ نوجوان نسل کے اداکاروں کے ساتھ فلم بناؤں۔

تو اس حوالے سے یہ سوچنا کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی اس بات پر ناراض ہو کہ وہ نو اینٹری کے سیکوئل میں شامل نہیں بالکل مضحکہ خیز ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ اس فلم کو انکی ضرورت ہوسکتی ہے لیکن انھیں اس سیکوئل کی ضرورت نہیں۔ یہ کمنٹس میں نے صرف مذاق میں کہا تھا۔

واضح رہے کہ بونی کپور نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ورون دھاون، دلجیت دوسنجھ اور ارجن کپور کو اپنی ہٹ کامیڈی فلم نو اینٹری کی سیکوئل میں شامل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2005  میں بنائی گئی نو اینٹری میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان مرکزی کرداروں میں تھے۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *